29 دسمبر، 2023، 1:17 PM

پاکستان میں فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے نئے سال پر ہر قسم کی تقریب پر پابندی

پاکستان میں فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے نئے سال پر ہر قسم کی تقریب پر پابندی

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے نئے سال کی آمد پر ہر قسم کی تقریب پر پابندی کا اعلان کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے نئے سال کی آمد پر ہر قسم کی تقریب پر پابندی ہوگی۔ 

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین کی صورتحال کے باعث قوم رنج و غم میں مبتلا ہے۔

انوارالحق کا کہنا ہے کہ غزہ کیلئے امداد کی تیسری کھیپ روانہ کی جارہی ہے، پوری قوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے کھڑی ہے۔

News ID 1920912

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha